2 دسمبر 2012 - 20:30

شام کے صوبۂ حمص میں سعودی ـ صہیونی نواز دہشت گردوں کی طرف سے جامع مسجد کے قریب کار بم دھماکے میں پندرہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ دمشق میں بھی دھماکہ ہوا ہے۔ ادھر دیر الزور کے علاقے میں سرکاری فورسز کی کاروائی میں دہشت گردوں کے ایک سرغنے معاویہ شلاش ہلاک کیا گیا ہے۔ دمشق میں بھی دھماکہ چھ دہشت گرد بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ شام کے مرکزی صوبے حمص کے علاقے الملعب میں ہوا جس میں پندرہ افراد شہید اور 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ حمص میں ہی ایک تربیتی مرکز پر راکٹ حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔شام میں دہشتگرد عناصر خوف و ہراس پھیلانے کے لیے رہائشی اور پبلک مقامات پر دہشتگردانہ حملے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2011سے عرب دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر روکنے کے لئے امریکہ اور بعض دیگر مغربی ملکوں نے اسرائیل کو اس لہر سے بچانے کے لئے سعودی عرب اور قطر کی مدد سے دہشت گردوں کو مالی اور فوجی و تربیتی امداد فراہم کرکے اور ہزاروں بیرونی دہشت گردوں کو شام بھجوا کر شام کو بدامنی سے دوچار کرنے کا ٹاسک دیا اور اس زمانے سے اب تک انھوں نے شام کے مختلف علاقوں میں ہزاروں نہتے مسلمانوں کو قتل کیا ہے۔ ادھر شام کے دارالحکومت دمشق کے حي التضامن میں چھ دہشت گرد کار میں بم نصب کررہے تھے کہ بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قدسیہ کے علاقے میں بھی کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہيں آسکی ہیں۔لبنانی ذرائع کے مطابق سعودی قطری و ترکی حمایت اور صہیونی و امریکی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے گروپوں نے حال ہی میں دمشق ائیرپورٹ کے راستے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگئے اور ایک بار پھری رہائشی علاقوں میں دہشت گردی کرنے لگے ہیں جو عام طور پر ان کی ناکامیوں کی علامت ہوتی ہے۔ ادھر دیرالزور کے علاقے الجبیلہ میں فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جس میں ایک خطرناک اور بدنام دہشت گرد معاویہ شلاش سمیت 40 دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔ معاویہ شلاش عرصہ دراز سے شام کی سرکاری فورسز کو مطلوب تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110